ریلوے ٹریفک کے نیچے غیر قانونی سیوریج لائن ڈالنے والے ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس نے بغیر این او سی ریلوے ٹریک کے نیچے سیوریج پائپ ڈالنے والے واسا ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، ریلوے ٹریک سے گزرنے والی ٹرینیں حادثات سے بچ گئیں’ ریلوے حکام کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ واسا کے ٹھیکیدار تجمل حسین نے محکمہ ریلوے سے اجازت لئے بغیر سیوریج کی پائپ لائن ریلوے ٹریک کے نیچے سے گزاردی جبکہ ریلوے کے افسران کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ ریلوے اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نے غیر قانونی پائپ سیوریج پائپ ڈالنے کو چھپانے کی کوشش کی۔ ریلوے ٹریک کے نیچے سیوریج پائپ لائن ڈالنے سے کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے اور ٹرینوں پر سفر کرنیوالے مسافروں کی زندگیوں کو دائو پر لگا دیا۔ تاہم ریلوے انتظامیہ نے واسا کے ٹھیکیدار تجمل حسین کیخلاف مقدمہ درج کر وا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں