محکمہ صحت کا چھاپہ،جعلی مضر صحت ادویات تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی ای او ہیلتھ کی ہدایت پر جعلی اور مضرصحت ادویات تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ڈرگ آفیسر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 76 رب میں جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی’ مالک کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈرگ آفیسر مناہل سلیم کو اطلاع ملی تھی کہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 76 رب رسول پورہ میں سادات دواخانہ میں چھاپہ مارا تو وہاں پر بڑے پیمانے پر جعلی اور مضرصحت 9اقسام کی مختلف ادویات تیار کر کے مختلف کمپنیوں کے ریپرز میں پیک کی جا رہی تھی۔ فیکٹری مالک منیر حسین کو حراست میں لیکر ادویات کے سیمپل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوائے جو کہ منفی آنے پر بھاری مقدار میں ادویات اور مختلف کمپنیوں کے ریپرز اور دیگر مضرصحت میٹریل کو قبضہ میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں