پائیدار معاشی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع کیلئے حکومتی اقدامات (اداریہ)

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پاکستان میں ایکسیس ٹو فنانس کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو ایکسیس پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پائیدار معاشی ترقی کا سفر تیز کرنے کے لیے ایکسیس ٹو فنانس پلان کے اہداف پر روشنی ڈالی گئی۔ حکومت کا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے آسان قرصوں کی فراہمی مرکزی نکتہ ہے اور اس میں زراعت’ برآمدات’ قابل تجدید توانائی’ ہائوسنگ اور آئی ٹی کے شعبے شامل ہیں۔ پائیدار معاشی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا حکومتی پلان کابنیادی مقصد ہے جس کے لیے وزارت خزانہ، سٹیٹ بنک’ صوبائی حکومتوں پر مشتمل پورا نظام اختیار کیا جائے گا۔ گورننس سٹرکچر کے تحت باقاعدہ اجلاس بھی ہونگے، ایس ایم ای سیکٹر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ پائیدار معاشی ترقی کیلئے مختلف شعبوں کو آسان شرائط پر قرصوں کی فراہمی ناگزیر ہے۔ بنک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے قرضوں کی فراہمی میں نمایاں اضافہ کریں تاکہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہو۔ آسان شرائط پر قرض دینے سے برآمدات میں اضافہ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ قرض کی فراہمی میں بہتر کارکردگی دکھانے والے بنکوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔ نوجوانوں کو معیاری تعلیم’ جدید فنی تربیت اور باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیح ہونا خوش آئند ہے۔ دوسری جانب یہ بات بھی امیدافزا ہے کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل’ سیاحتی مقامات اور معدنی ذخائر کو بروئے کار لا کر مقامی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل’ بہتر طرز حکمرانی اور شفافیت کے فروغ کے لیے وفاقی اور مقامی قیادت کے دمیان مؤثر رابطہ کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت بھی کی ہے جو ان ممبران کی جانب سے دی گئی قابل عمل تجاویز کا جائزہ لے کر رپورٹ بھی پیش کرے گی۔ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے اپنی محبت’ وفاداری اور قومی یکجہتی کا عملی ثبوت دیا ہے۔ حکومت کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ علاقے میں بنیادی ڈھانچے’ مواصلات’ توانائی تعلیم’ صحت’ سیاحت اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ نوجوانوں کو معیاری تعلیم’ جدید فنی تربیت اور باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیح ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے نوجوانوں کیلئے گراں قدر پالیسیاں مرتب کرنے کے احکامات بھی صادر کیے ہیں ان ہی احکامات کی بدولت نوجوانوں کی بہتر سے بہتر اصلاح کیلئے ان کو فنی تعلیم کے لیے اہداف بھی دیئے گئے ہیں خصوصاً حکومت کا ملک میں آئی ٹی شعبے کو ترقی دینا بھی اس امر کی جانب واضح کرتا ہے کہ حکومت یہاں ملک میں آئے روز بجلی’ زراعت’ معیشت اور ملکی معیشت کو بڑھانے کیلئے اقدامات بروئے کار لا رہی ہے وہاں پر ملک میں پائیدار ترقی کیلئے آئے روز پالیسیاں بھی مرتب کر رہی ہے تاکہ ملک کا نوجوان بہتر سے بہتر روزگار کما کر ملک کی ترقی میں معاون ثابت ہوں۔ ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے لیے بنک سے آسان قرضہ مہم بھی شروع کی گئی تاکہ ملک کا نوجوان اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکے۔ یقینی طور پر ان حکومتی اقدامات سے ملک میں پائیدار معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہونگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونا بھی خوش آئند ثابت ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں