اسلام آباد(بیوروچیف)جعلی ڈگری پر سرکاری نوکری کرنے والے گریڈ 19 کے افسر وسیم افضل وڑائچ کو برطرف کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے گریڈ 19کے افسر وسیم افضل وڑائچ کی دائر کردہ انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی۔یکم جولائی 2026 کو جاری فیصلے کے مطابق وسیم افضل وڑائچ کو فراڈ اور جعلسازی کا مرتکب قراردیا گیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ بی اے اور ایم بی اے کی اسناد دھوکا دہی اور جعلسازی کر کے حاصل کی گئیں ۔عدالت نے نوکری کے دوران وصول کردہ تمام مراعات واپس کرنیکا حکم دیا اورعدالت نے ایف آئی اے کو وسیم افضل کیخلاف قانونی کارروائی کی بھی ہدایت کی۔وسیم افضل نے 1993 میں جعلی ڈگری کی بنیاد پر ایس ایم ای بینک میں نوکری حاصل کی۔




