فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا 5شہریوں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ روڈ کے رہائشی ابتسام نے فیکٹری ایریا پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم سرفراز نے 72لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229 رب کے الیاس نے بتایا کہ اس کے جاننے والے یٰسین نے کاروبار کرنے کیلئے 65لاکھ کی رقم حاصل کرکے بدلے میں جعلی چیک تھما دیا، ملت روڈ کے شہزاد نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم طارق محمود نے 40لاکھ کا کپڑا خرید کر بدلے میں جعلی چیک دیا، سوساں روڈ کے حافظ بلال کا کہنا ہے کہ ملزم افضل نے میڈیسن کا کاروبار کرنے کیلئے 26لاکھ کی رقم حاصل کر کے منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ اسلام نگر کے رہائشی ندیم شہزاد نے سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ ملزم رضوان نے 12لاکھ ہتھیا لئے، پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔




