تاجروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی یقین دہانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کی قیادت میں تاجرتنظیموں کے منتخب نمائندوں نے CPO تنویر حسین سے پولیس لائن میں ملاقات کی اور انہیں تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا’ وفد میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے صدر چوہدری محمد ارشد’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’آرگنائزر شیخ یوسف گچھا’ فوڈ بورڈ کے جنرل سیکرٹری وسیم زبیع اللہ’ بھوانہ بازار کے جنرل سیکرٹری شیخ جاوید’ کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ گول الیکٹرونکس بازار کے صدر میاں آصف’ جھنگ بازار کے جنرل سیکرٹری میاں رمضان جانی’ گول کچہری بازار کے صدر شیخ خرم شہزاد’ جھنگ بازار کے صدر بائو محسن انوار’ حاجی اللہ رکھا’ رانا صابر’ میاں رضوان پپو’ شیخ جاوید’ مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص احمد گجر’ کلاتھ بورڈ کے چیف آرگنائزر شیخ آصف’ ریل بازار کے صدر رانا آصف’ محمد عدنان’ یاسر ہاشمی ‘ افضل انصاری’ کے علاوہ شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے منتخب صدور’ جنرل سیکرٹریز’ عہدیداران’ تاجروں اوردکاندارشامل تھے’ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے CPO تنویر حسین کو بتایا کہ فیصل آباد کی تاجر برادری نے ہمیشہ انتظامیہ کا ساتھ دیا ہے’ یوم عاشور کے موقع پر تاجر رہنمائوں نے بھرپور انداز میں اپنا کردار نبھایا تھا اور اللہ کا شکر ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی غلط بندے کی حمایت نہیں کی’ ہمیشہ اجتماعی اور جائز مسئلہ لے کر آئے ہیں’ تاجروں کو زیادہ تر لین دین کے معاملات ہوتے ہیں آپ سے گزارش ہے کہ آٹھ بازاروں کے متعلقہ ایس ایچ اوز صاحبان کو آرڈر جاری کر دیں کہ وہ تاجروں سے صلہ رحمی سے پیش آئیں’ جب بھی کوئی تاجر کسی تھانے میں اپنا مسئلہ لے کر جائے تو اس کا مسئلہ نہ صرف تسلی سے سنا جائے بلکہ اسے حل بھی کیا جائے’ اس موقع پر تاجر نمائندوں نے اپنے اپنے مسائل سے CPO کو آگاہ کیا’ اس موقع پر CPO تنویر حسین نے محمد امین بٹ کی سربراہی میں آنے والے تاجر نمائندوں کو یقین دلایا کہ آپ سب ہمارے لئے محترم ہیں’ تاجر طبقہ کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ٹیکس پیڈ لوگ ہیں اور آپ کے دیئے ہوئے ٹیکس سے بھی ملک چلتا ہے’ میری کوشش ہو گی کہ میں اپنی تعیناتی کے دوران تاجروں کے مسائل حل کروں اور تاجروں سے کوئی زیادتی نہ ہونے دوں’ آپ لوگوں نے جن مسائل کی طرف توجہ دلائی ہے انشاء اللہ ان مسائل کو حل کریں گے اور تاجروں کو مطمئن کریں گے’ اس موقع پر انہوں نے اپنے ماتحت عملے کو آرڈر دیئے کہ تاجروں کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہئیں ‘انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے تاجروں کا تعاون انتہائی ضروری ہے’ مجھے یقین ہے کہ ماضی طرح مستقبل میں بھی آپ سب پنجاب پولیس سے تعاون جاری رکھیں گے’ اس موقع پر محمد امین بٹ نے تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندوں کا CPO تنویر حسین سے تعارف بھی کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں