تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج نے شام کے صوبہ قنیطرہ کے گائوں السمدانیہ میں دراندازی کرتے ہوئے شہریوں کی تلاشی لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج کی 15سے زائد گاڑیاں قنیطرہ کے جنوبی علاقے العشہ نامی گاوں میں داخل ہوئی تھیں اور ایک گھر اور گودام کی تلاشی لینے کے بعد واپس چلی گئی تھی۔




