فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی 32سنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 9خواتین اور 3نوجوانوںکو اغوا کر لیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ کنک بستی کے عقیل کی اہلیہ (ر) ، رضا آباد کے علاقہ چراغ ٹائون کے عثمان کی بیٹی (الف) کو ملزمان عمران وغیرہ، مدینہ ٹائون کے علاقہ حسین پورہ کے احمد رضا کی ہمشیرہ (ع) کو نامعلوم ملزمان، مریم آباد کے جبار کی بیٹی (چ)کو نامعلوم ، صدر کے علاقہ سیف سٹی ہوم کی رابعہ بی بی کی بھتیجی (ف)، جڑانوالہ کے علاقہ 126گ ب کے اشرف کی بیٹی (س) کو ملزمان شہباز وغیرہ، 246گ ب کے انور کی بہو (گ)، بچیانہ کے علاقہ 656گ ب کی نور فاطمہ کی ہمشیرہ (الف)، قصبہ تاندلیانوالہ کے فیصل کی والدہ (ش) اور طیبہ ٹائون کے وقاص کی اہلیہ (ن)کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم اغوا کر لیا، غلام محمد آباد کے علاقہ رشید آباد کے ذوالفقار کا بیٹا مومن حسین، جڑانوالہ کے علاقہ 353گ ب کے شہزاد کا بھتیجا آفتاب اور 53گ ب کے اشفاق کا بیٹا مکرم حسین گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ مصطفی آباد کے حافظ عثمان سے نقدی وفون، الائیڈ ہسپتال کے باہر جہانزیب سے فون، بیرون ریلبازار کے اعجاز سے جھپٹا مار کر فون، نعمت آباد کے قمر عباس کے گھر سے قیمتی سامان چوری، عبداللہ گارڈن کے فہد کے گھر کے 5لاکھ کے زیورات، منظور پارک کے مرتضیٰ کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وچوری، ولید پارک کے گلفام کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، ملت ٹائون کے امان الحق کی دکان سے لاکھوں کا قیمتی سامان چوری، نثار کالونی کے قریب اسد سے جھپٹا مار کر فون، جڑانوالہ کچہری روڈ پر رحمان سے نقدی وفون چھین لیا، عسکری بینک کے جڑانوالہ کے باہر سے عثمان سے 20ہزار، 239گ ب کے عبداللہ کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 240گ ب کے قریب رشید سے جھپٹا مارکر قیمتی فون چھین لیا، 648گ ب کے فاروق کے ڈیرہ سے ٹرانسفارمر چوری، 104گ ب کے عثمان کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 384گ ب کے عبدالشکور سے نقدی وفون، 378گ ب کے امجد کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، 628گ ب کے انور سے نقدی وفون، 101گ ب کے تنویر حسین سے 5ہزار وفون، 411گ ب کے اللہ دتہ سے 90ہزار، عالم شاہ روڈ پر غلام دستگیر سے سوا لاکھ، 598گ ب کے فیصل انور کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 605گ ب کے مزمل حسین کے ڈیرہ سے 2بکرے چوری اور دیگر وارداتوں میں بھاری مالیت کے زیورات، نقدی اورقیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں 74ر۔ب کے رانا تنویر، وومن کالج جڑانوالہ روڈ سے عبداللہ، 369گ ب کے شہباز اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اورچوروں کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی۔




