طلاق دیکر سابق شوہر خاتون کے جوائنٹ اکاؤنٹ سے لاکھوں نکلوا کر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) طلاق دینے کے بعد سابق شوہر خاتون کے جوائنٹ اکائونٹ سے لاکھوں روپے نکلوا کر فرار ہو گیا، سرگودھا روڈ پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کر کے ملزم مقدس علی کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق چباں روڈ کی رہائشی زوبیہ نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اسکی شادی 10فروری 2025ء کو مقدس علی کیساتھ ہوئی تھی تو شادی کے بعد شوہر نے چکنی چپڑی باتیں سنا کر فیصل بینک میں جوائنٹ اکائونٹ کھلوایا اور مختلف کاغذات پر دستخط کروائے، بعدازاں میاں بیوی میں ناچاقی ہو گئی تو مقدس علی نے بیوی کو طلاق دے دی۔ گزشتہ دنوں فیصل بینک سے میسج آیا کہ اس کے جوائنٹ اکائونٹ کے کریڈٹ کارڈ سے 2لاکھ کی رقم نکوالی گئی ہے۔ جب اس نے جانچ پڑتال کی تو سابق شوہر مقدس علی نے بنک سے رقم نکلوا کر رفوچکر ہو گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں