لاہور(بیوروچیف)صوبائی دار الحکومت لاہور میں پولیس اہلکار سے منشیات برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کانسٹیبل علیم عباس کو گلبرگ پولیس نے حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے معطل کے محکمانہ انکوائری کا آغاز کردیا ۔ذرائع نے بتایا کہ بدعنوانی میں ملوث کانسٹیبل چند ماہقبل معطل ہو جو پولیس لائنز میں کلوز ہوا تھا۔فیصل کامران نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاترنہیں، قانون سب کیلئے برابرہے، محکمہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے افسران واہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ،بدعنوان،اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔




