راوی ایکسپریس20جولائی سے بحال

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) تاندلیانوالہ کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری!محکمہ ریلوے نے تاندلیانوالہ اور گردونواح کے عوام کے لیے اہم خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ راوی ایکسپریس 20 جولائی سے دوبارہ بحال کی جا رہی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین لاہور سے براستہ تاندلیانوالہ اور شورکوٹ اپنی سروس دوبارہ شروع کرے گی، جس سے روزانہ سفر کرنے والے مسافروں، طلبہ، ملازمین اور تاجروں کو نمایاں سہولت میسر آئے گی۔تاندلیانوالہ کے شہریوں نے راوی ایکسپریس کی بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے سفری مشکلات میں کمی آئے گی اور علاقے کے عوام کو بہتر سفری سہولیات حاصل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں