مال گاڑی2حصوں میں تقسیم

لودھراں (نامہ نگار) لودھراں کے قریب مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ٹرین 2حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈان ٹریک بلاک ہوگیا، جس کے بعد کراچی جانے والی 3 ٹرینوں کو مختلف سٹیشنز پر روک دیا گیا۔ملت ایکسپریس 3 گھنٹوں سے جہانیاں، قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹوں سے قطب پور سٹیشن پر کھڑی ہیں، جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹوں سے دنیا پور سٹیشن پر کھڑی ہے۔دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ڈاون ٹریک کی بحالی کیلئے امدادی کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں