بارش کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرم اور مرطوب موسم کے ساتھ متعدد مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، راولپنڈی، مری،گ لیات، چکوال،جہلم،گجرات،گوجرانوالہ،لاہور،شیخوپورہ اورسیالکوٹ میں چندمقامات پر بارش ہوسکتی ہے،جبکہ بھکر، لیہ، میانوالی،بہاولنگر،ڈیرہ غازی خان اورملتان میں بھی بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورمرطوب رہیگا،تاہم چترال، سوات، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا،تاہم تھرپارکر،عمرکوٹ،مٹھی،سکھر اورجیکب آباد میں بارش کا امکان ہے،کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی۔دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے،تاہم ژوب، موسی خیل، قلات، شیرانی، کوہلو اور خضدار میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں