بلوچستان میں دہشت گردی ملکی سلامتی کیخلاف سازش ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات محض امن و امان کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی کیخلاف ایک گہری سازش ہے۔بلوچستان کے شہریو ں پرحملہ پاکستان پرحملہ ہے۔دہشتگرد تنظیمیں بھارت کی سرپرستی میں ملک دشمن ایجنڈے پرعمل پیراہیں انہوں نے پاک فوج اور دیگرسیکورٹی اداروں کے ان بہادرشہدا کوخراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنایا-ان کا کہناتھاکہ دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہئے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کونظراندازنہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کی لہر کی ایک بڑی وجہ سرحدی علاقوں میں دراندازی ہے جسے ایک سنگین قومی چیلنج سمجھناچاہئے۔تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو بلوچستان کے ساتھ کھڑے ہونے کاعزم بھی کرناچاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں