تاجر کیساتھ3کروڑ 70لاکھ کا فراڈ،CCDکاآفیسر بن کر شہری کولوٹنے والا پکڑانہ جاسکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار کا جھانسہ دیکر چالاک ملزمان کا تاجر کیساتھ 3کروڑ 70لاکھ کا فراڈ’ سی سی ڈی کا آفیسر بن کر شہری کو لوٹنے والا نوسرباز پکڑا نہ جا سکا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی نمبر1 کے رہائشی محمد خالد نے بتایا کہ اس نے پیپلزکالونی میں رباب الجنت کے نام سے دفتر بنا رکھا ہے اور اس کے واقف کار ملزمان یعقوب’ یوسف اور محبوب احمد کے ساتھ کاروباری تعلقات تھے اور انہوں نے کاروبار اور ذاتی ضرورت کے تحت بعض اوقات میں مجموعی طور پر 3کروڑ 70لاکھ روپے نقدی اور سامان حاصل کر کے واپس نہ کیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ جبکہ جمیل پارک کے رہائشی عمیر نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے ناولٹی پل کے قریب اس کے والد عاشق علی کو روک کر خود کو سی سی ڈی کا آفیسر ظاہر کرتے ہوئے ساتھ لے گیا اور بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔ رقم ادا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں