مبینہ پولیس مقابلہ ،ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ 208 چک کینال روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونیوالے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون عدیل اکرم چیمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کینال روڈ پر 208 چک کے قریب ناکہ بندی پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے لنک روڈ پر فرار ہوئے تو پولیس پارٹی نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے تعاقب کیا۔ کچھ دیر بعد فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جسکو قابو کیا تو اس نے اپنا نام شہباز سکنہ 215 رب بتایا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جوکہ ریکارڈیافتہ اور پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں