فیصل آباد میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹس پر کام تیز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹس پرتیز رفتار عملدرآمد جاری ہے۔ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کے ہمراہ بیوٹیفکیشن سائٹس کا دورہ کیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ اگلے مرحلہ میں جھنگ بازار اور امین پور بازار کی بیوٹیفکیشن کے لئے کام شروع،اسی طرح فیسکو نے کیبل زیرزمین کرنے کے لئے کام کا آغاز کردیا ہے۔علاوہ ازیں گھنٹہ گھر کے اطراف سرکل میں فرنٹ حصوں کو بھی خوبصورت بنایا جارہا ہے۔کمشنر نے دونوں بازاروں کو وضع کردہ ڈیزائننگ کے مطابق مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔کمشنر نے ضلع کونسل چوک سے کچہری بازار چوک تک خوبصورتی کے جاری کاموں کا بھی معائنہ کیا اورتعمیراتی معیار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے۔کمشنر نے 66فٹا بازار منصورآباد کا بھی دورہ کیا اوربیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے جاری کاموں پر بعض تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کو کئے گئے کاموں کے معیار کی جانچ کی تھرڈ پارٹی کرانے کی ہدایت کی۔انہوں نے بازار میں کیبلز کو طریقے سے مینج کرانے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں