چور2گھروں کے تالے توڑ کر 85لاکھ کے زیورات اور نقدی لے اڑے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چوروں کا گروہ دو گھروں کے تالے توڑ کر85لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لے اڑا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ اسلام نگر کے رہائشی عمران نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنی ہمشیرہ کو بیرون ملک چھوڑنے کیلئے اپنی فیملی کے ہمراہ ایئر پورٹ پر چھوڑنے کیلئے گیا جب وہ واپس آیا تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے ، گھر داخل ہوا تو سامان بکھرا پڑا تھا جانچ پڑتال کرنے پر 46لاکھ مالیت کے12تولے زیورات اور ستر ہ لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان غآئب تھا اور دوسری واردات بٹالہ کالونی کے علاقہ برکت پورہ میں ہوئی جہاں پر ندیم نے بتایا کہ اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 23لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے، جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں