گو جرہ ( نامہ نگار ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید مو سیٰ رضا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈا ئریکٹر آ پر یشنز فیصل آ با د ڈویثرن امتیاز حسین کا ڈپٹی ڈا ئریکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہمراہ گوجرہ میں جعلی جوس بنا نے وا لی فیکٹری پر چھا پہ معروف برانڈز کی سینکڑو ں بو تلیں برآ مد ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ فوڈ اتھا رٹی کو اطلا ع ملی کہ گوجرہ کے محلہ سعد گارڈن میں وسیع پیما نے پر جو س تیا ر کیا جاتا ہے جس کی بوتلو ں پر معروف برانڈز کے لیبل لگائے جارہے تھے جس پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید مو سیٰ رضا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈا ئریکٹر آ پر یشنز فیصل آ با د ڈویثرن امتیاز حسین کا ڈپٹی ڈا ئریکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ سپیشل برانچ کے اہلکارو ں اور پو لیس ٹیم کے ہمراہ سعد گارڈن میں فیکٹری پہنچنے جہا ں پر فیکٹری کا مالک عدنا ن جوس کی سینکڑو ں جعلی بوتلیں تیار کروا رہاتھا جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جوس کی 758 تیار بوتلیں جبکہ سینکڑو ں خالی بوتلیں اور مختلف فیکٹریو ں کے لیبلز برآ مد کرلئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے تیار جوس تلف کردیا اور جوس یو نٹ کو سر بمہر کردیا گیا جبکہ بوتلیں قبضہ میں لے کر تھا نہ سٹی گوجرہ کو تحریری طور پر آ گاہ کردیا جنہو ں نے ملزم عدنا ن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈا ئر یکٹر امتیاز حسین نے کہا کہ انسا نی جا نو ں سے کھیلنے وا لو ں سے کسی قسم کی رعا یت نہیں برتی جا ئے گا جو شخص بھی انسا نی جا نو ں سے کھلواڑ کرے گا اسکے خلاف سخت قا نونی کارروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔




