فیصل آباد میں ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی57وارداتیں ‘لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی مزید 57وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2خواتین کو بے آبرو، 2لڑکیوں اور2افراد کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سندھو ٹائون میں اوباش ملزم آصف نے (س) اور ماموں کانجن کے علاقہ 506گ ب کے رب نواز کی جواں سالہ بیٹی (ش) کو ملزم عثمان نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، جڑانوالہ کے علاقہ 23گ ب کے احمد کی ہمشیرہ (ر) کو ملزمان سفیان وغیرہ، قصبہ سمندری کے ناصر کی بیٹی (ف) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی کے غلام فرید کا والد فرید اور گڑھ کے علاقہ کنجوانی کے رہائشی اسلم کا بیٹا تنویر گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لیاقت آباد کے تیمور سجاد سے 42ہزار وفون، لاثانی گارڈن کے قریب ساجد علی سے نقدی وفون، نیو گارڈن ٹائون کے مولانا اظہارالحق کے گھر سے قیمتی سامان چوری، خالصہ کالج کے شایان کی ممانی کے گھر سے نقدی اور قیمتی سامان چوری، 208ر۔ب کے قریب حفیظ سے 45ہزار وفون، اشرف آباد کے امجد سے نقدی وفون، رحمت آباد قبرستان کے قریب حسن مرتضیٰ سے 16ہزار، 104ج ب کے محمود احمد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 191ر۔ب کے نجیب کے نجی سکول سے پنکھے وغیرہ چوری، ساہیانوالہ کے علاقہ 185ر۔ب کے سلیم کے ڈیرے سے ٹرانسفارمر چوری، 61ج ب کے سجاد کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، بھٹہ سٹاپ کے شہباز احمد کی گاڑی سے 4لاکھ 70ہزار کی رقم چوری، احمد نگر کے عاطف کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 225ر۔ب کی فوزیہ بی بی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 79گ ب کے ارشد کے ڈیرہ سے بکرے چوری، مدینہ ٹائون کے قریب طیب سے 32ہزار وفون، ستارہ کالونی کی سائرہ بی بی کے گھر سے 4لاکھ کا سامان چوری، سرسید ٹائون کے نبیل سے50ہزار وفون، 263ر۔ب کی عظمیٰ بی بی کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 275ج ب کے فیض سے 40ہزار وفون، صدیق نگر کے عرفان سے نقدی وفون چھین لیا، روضہ پارک جڑانوالہ کے فاروق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وسامان چوری، پنجاب ہسپتال جڑانوالہ کے قریب شہباز کی دکان سے سامان چوری، 123گ ب کے نعیم کے ڈیرہ سے مویشی، 101گ ب کے یاسر تنویر کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، 100گ ب کے عرفان کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، بچیانہ کے علاقہ میں نصیر سے 75ہزار وفون چھین لیا، 200گ ب کے مدثر سے 36ہزار وفون، 206ر۔ب کے سرور سے نقدی وفون چھین لیا، 394گ ب کے طاہر سلیم کی دکان سے سامان چوری، 429گ ب کے الطا ف کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، 623گ ب کے علی شیر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی چوری، نئی سمندری کے عثمان کے گھر کا صفایا کر دیا، 476گ ب کے سجاول کے ڈیرہ سے گدھا گدھی چور لے اڑے دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اسلام نگر کے دانش اکرم، کچہر ی بازار کے سمیع اللہ، حسیب ٹائون کے زاہد پرویز، تھانہ گلبرگ کے باہر زاہد قیوم، گھوڑا چوک کے نعیم، ڈی گرائونڈ سے طارق محمود، کوہ نور فلیٹ سے طارق حسین، بھائی والا کے غلام مصطفی، 92گ ب کے ذیشان، ناولٹی پل سے ذیشان، 275ج ب کے اشفاق، لنڈا بازار جڑانوالہ سے فاروق، قصبہ تاندلیانوالہ کے طاہر حسین،543گ ب کے سلیم، 197گ ب کے اسلم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں