مبینہ پولیس مقابلے،ریکارڈ یافتہ2ڈاکو ہلاک،1زخمی حالت میں گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ صدر اور تھانہ بلوچنی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 46 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی مطلوب ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،تھانہ صدر کی حدود میں ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت خادم حسین ولد طالب حسین ساکن 64 گ ب جبکہ تھانہ بلوچنی کی حدود میں زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے ڈاکو کی شناخت نعیم اختر ساکن غوثیہ کالونی ماموں کانجن کے نام سے ہوئی ہے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر پولیس بسلسلہ گشت و تلاش مجرمان اشتہاری جسوآنہ بنگلہ پر موجود تھی اسی دوران اطلاع موصول ہوئی کہ چک نمبر 115 گ ب سٹاپ خانوآنہ روڈ پر ناکہ لگا کر 4 مسلح افراد واردات کی نیت سے کھڑے ہیں اطلاع پر پولیس ریڈنگ پارٹی کو دیکھ کر مسلح افراد نے سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی اور فصلوں میں چھپ گئے مبینہ پولیس مقابلہ کی اطلاع پر پولیس کی مزید نفری پہنچ گئی پولیس کے مطابق مبینہ مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسکی شناخت خادم حسین ولد طالب حسین ساکن 64 گ ب کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ہے جبکہ اسکے ساتھی فرار ہو گئے مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونیوالے ڈاکو کیخلاف فیصل آباد،ننکانہ صاحب،منڈی بہا الدین، سرگودھا،شیخوپورہ کے مختلف تھانہ جات میں سنگین نوعیت کے 46 مقدمات درج ہیں اور پولیس کو مطلوب تھا جبکہ تھانہ بلوچنی کی حدود میں ایس ایچ او محسن عباس نے چک نمبر 63 ر-ب کے قریب ناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ اسی دوران 62 ر-ب کی جانب سے آنیوالے موٹر سائیکل پر سوار 2 کس نامعلوم افراد نے پولیس کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسکی شناخت نعیم اکرم ولد اکرم ساکن غوثیہ کالونی ماموں کانجن کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے ڈاکو کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران فرار ہونیوالے ڈاکوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار جا رہے ہیں پولیس تھانہ صدر اور تھانہ بلوچنی نے الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی کے ساتھ چک جھمرہ میں مبینہ مقابلہ کے دوران خطرناک ڈکیت مارا گیا جبکہ اسکے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی لائلپور ٹائون کے انچارج صدیق چیمہ اور سی سی ڈی اقبال ٹائون کے علی اکرام گورائیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چک جھمرہ کے علاقہ میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کو آتا دیکھتے ہی ان پر فائر کھول دیا۔ سی سی ڈی ٹیم نے بھی جوابی فائرنگ کی، کچھ دیر بعد فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم مردہ حالت میں پڑا تھا جسکی شناخت افضال کے نام سے ہوئی جوکہ ریکارڈیافتہ اور دکانوں پر لوٹ مار کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ تاہم پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں