فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین نے 5 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ ساندل بار انسپکٹر طارق امیر کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ باہلک’ وہاں سے انسپکٹر وسیم طارق کو ایس ایچ او تھانہ ساندل بار’ تھانہ ٹھیکری والا کے ایس ایچ او سب انسپکٹر علی عمران کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ اور ان کی جگہ سب انسپکٹر طاہر علی کو ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا’ ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ احمد عامر کو تبدیل کر کے ان کی جگہ سب انسپکٹر گلزار سپرا کو ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ تعینات کر دیا گیا، جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔




