اسلام آباد (بیوروچیف)صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاع کی علامت ہے جن جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس وطن کا دفاع کیا، پوری قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔اشتعال انگیز بیانات اور ایسا طرزِ عمل جو دشمن کے پروپیگنڈے کو تقویت دے، قابلِ مذمت ہے۔




