فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد سرکل نے کامیاب چھاپہ مار کر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر بھاری رقوم ہتھیانے والے انسانی سمگلر سبحان علی کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزم سبحان علی نے کچھ عرصہ قبل شہری محمد صدام کو بیرون ملک جاپان بھجوانے کا جھانسہ دیکر 15لاکھ وصول کئے۔ بعدازاں بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گیا تھا۔ جس پر ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔




