فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری جھگڑوں پر چالاک ملزمان 5شہریوں سے سوا تین کروڑ کی رقم لے اُڑے’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق لاری اڈا کے ٹرانسپورٹر تیمور انور نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزمان شوکت اور شہزاد نے اس کے دوست علی احمد کو گاڑی لیکر دینے کا کہہ کر ایک کروڑ 43لاکھ کی رقم حاصل کر کے ہڑپ کر لی۔ نشاط آباد کے علاقہ نلکہ کوہالہ کے عبدالماجد کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم نعیم عباس نے کاروبار کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ کی رقم لے اُڑا’ ملت روڈ کے عبدالمتین نے بتایا کہ ملزم منیب الحسن نے سوا 33لاکھ کا مال لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا، لیاقت روڈ کے اﷲ دتہ سے ملزم شہزاد نے 35لاکھ اور ستیانہ روڈ سلیمی چوک کے نعمان نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم آدم ملک نے 12 لاکھ کی رقم قرض لیکر واپس کرنے کی بجائے چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔




