فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کرتارے والا میں کامیاب چھاپہ مار کر پلاسٹر آف پیرس سے جعلی کالی مرچیں تیار کرنیوالا یونٹ پکڑ لیا،25بیگ جعلی کالی مرچیں، پلاسٹر آف پیرس 50کلو رنگ،سیرپ اور مشینری کو قبضہ میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا، تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر مریم عثمان غوری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 223ر۔ب کرتارے والا میں چھاپہ مارا تو وہاں پر ملزمان عدیل، شہزاد عرف مٹھو وغیرہ پلاسٹر آف پیرس سے جعلی کالی مرچیں تیار کر رہے تھے اور بھاری مقدار میں جعلی کالی مرچیں پیک کر کے شہرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانا تھی جس پر مذکورہ کرتارپور کے بھاری مقدار میں 25بیگ جعلی مرچیں اور 50کلو پلاسٹر آف پیرس سمیت مشینری اور دیگر سامان کو قبضہ میں لیکر یونٹ کو سیل کر دیا، انہوں نے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف ہیں، ان کے خلاف انسدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔




