والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ پر دہم کے طالب علم نے خودکشی کرلی

جڑانوالہ(نامہ نگار)دسویں جماعت کے طالبعلم نے والدہ کی مبینہ ڈنٹ ڈپٹ پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر 193رب شیریں والا کے رہائشی دسویں جماعت کے طالبعلم عبداللہ نے والدہ کی مبینہ ڈنٹ ڈپٹ پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے پولیس کے مطابق عبداللہ ٹیوشن پڑھنے کیلئے نہیں جا رہا تھا جس پر اسکی والدہ نے ڈنٹ ڈپٹ کی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا ہے نوجوان بیٹے کی خود کشی پر گھر میں کہرام مچ گیا اور پورے گاں کی فضا سوگوار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں