فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ انرجی کرائسز بھاری ٹیکسزمعاشی استحکام میں رکاو ٹ ہیں انڈسٹری کی پیداواری لاگت پوری نہ ہونے سے انڈسٹری بند اورجوچل رہی ہے وہ بھی محدودہوچکی ہیں کم عر صہ میں لاکھوں مزدوربے روزگار ہوچکے ہیں تاہم اگرایسی صورت حال برقرار رہی تو کارخانے ایک شفٹ پر منتقل ہومکمل طور پر بندہوسکتے ہیں حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر متاثر ہوا ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں چھوٹی انڈسٹری کوریلیف نہیں دیاگیانہ بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پیداواری لاگت میں کمی کے لئے خصوصی پیکج متعارف کروایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی استحکام کے بغیر حکومت کوعملی اقدامات کرنے چاہئیں۔




