سرگودھا(بیورو چیف) ڈپٹی کمشنرحسین احمد رضا چوہدری نے منگل کے روز تحصیل کوٹ مومن کا تفصیلی دورہ کیا اور سٹی بیوٹیفکیشن کے تحت جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کوٹ مومن انٹرچینج کے داخلی اور خارجی راستوں پر جاری بیوٹیفکیشن کے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اور خوبصورتی کے منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے زیرِ تعمیر وکٹری وال اور وال آف کوٹمومن کا بھی تفصیلی معائنیہ کیا اور تعمیراتی معیار، ڈیزائن اور رفتارِ کار کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پیرا آفس کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن ڈھلوں نے جاری منصوبوں اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔




