فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ 227 رب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈیافتہ ڈاکو ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو کر پکڑا گیا’ پولیس نے مضروب کو ہسپتال منتقل کر کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر محمد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 225 رب کے قریب ناکہ بندی پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام عمران عرف ڈڈی بتایا جو کہ ریکارڈیافتہ تھا جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گیا۔فرار ہونیوالے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔




