نابالغ بچی سے نکاح کرنے والا دولہا ساتھی سمیت پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاندلیانوالہ پولیس نے کم عمر بچی سے جعلسازی کیساتھ نکاح کروانے والا دولہا ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ 421 ج ب کے رہائشی گلزار احمد نے بتایا کہ اسکی 14سالہ بیٹی سویرا کا نکاح 24مارچ 2026ء کو ملزمان نعیم’ ندیم’ صوبیدار’ شاہد وغیرہ نے سازباز ہو کر سلیم کیساتھ ہوا۔ حافظ منظور سکنہ سرور کالونی نے نکاح پڑھایا، اس وقت بچی سویرا کی عمر 14سال تھی اور نکاح رجسٹر پر اسکی عمر 18سال تحریر کی۔ جس کا متعلقہ یونین کونسل میں بھی ریکارڈ موجود نہ ہے اور نکاح خواں نے بھاری رقم لیکر بچی کا نکاح سلیم کیساتھ پڑھایا جب اسکو علم ہوا تو ملزمان سلیم’ نعیم وغیرہ نے جعلی’ بوگس نکاح نامہ تیار کرنا تسلیم کیا۔ جس پر ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ قیصر مختار نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دولہا سلیم اور اسکے ساتھی ندیم کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں