کسٹم حکام کا چھاپہ،28کروڑ کے نان کسٹم پیڈ ٹائر برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کسٹم حکام نے جھنگ روڈ پر گودام میں کامیاب چھاپہ مار کر 28کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ ٹائر برآمد کر لئے۔ بتایا جاتا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو فیصل آباد کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ آفیسر کسٹم رانا غلام عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جھنگ روڈ پر ایک گودام میں چھاپہ مار کر غیر قانونی نان کسٹم پیڈٹائرز پکڑ لئے جن کی مالیت 28 کروڑ بتائی جاتی ہے اور ٹائروں کو قبضہ میں لیکر گودام مالک کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں