سول ہسپتال کا کمپیوٹر آپریٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن ٹیم نے سول ہسپتال الائیڈ ٹو میں کامیاب چھاپہ مار کر رشوت لیتے ہوئے کمپیوٹر آپریٹر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور 50ہزار روپے رشوت کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ الائیڈ ٹو سول ہسپتال کا کمپیوٹر آپریٹر جمیل خود کو اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹندنٹ ظاہر کرتا تھا اور شفیق نامی شہری سول ہسپتال سے میڈیکو لیگل لینے آیا تو مذکورہ کمپیوٹر آپریٹر جمیل نے دفعات میں اضافہ کا کہہ کر 50ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ جس پر متاثرہ شہری شفیق نے مک مکا کرتے ہوئے رقم ادا کر کے باتیں کر رہے تھے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کر کمپیوٹر آپریٹر جمیل کو پکڑ کر نشان دہ نوٹ برآمد کر لئے اور اس کی رقم وصول کرنے کے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اینٹی کرپشن حکام نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں