فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عدالتی بیلف نے چوکی لاری اڈا میں کامیاب چھاپہ مار کر محبوس بنائے جانے والے شہری کو برآمد کر لیا’ عدالت نے سی پی او تنویر حسین کو غیر قانونی طور پر چوکی میں محبوس بنائے جانے والے انچارج چوکی لاری اڈا اے ایس آئی بلال کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ بتایا جاتا ہے کہ انچارج چوکی لاری اڈا اے ایس آئی بلال نے محمد ذیشان کو پکڑ کر چوکی میں بند کر دیا اور اسکو پولیس مقابلہ میں زخمی کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ کی رقم ادا کرنے کا کہا تھا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ تاہم محبوس بنائے جانے والے شہری کے لواحقین نے عدالت میں رٹ دائر کی تو فاضل جج نے بیلف کو چھاپہ مار کر محبوس شہری کو بازیاب کروانے کا حکم دیا۔ جس پر عدالتی بیلف نے کامیاب چھاپہ مار کر شہری کو برآمد کر کے عدالت میں پیش کیا تو پولیس ان کے خلاف گرفتار کرنے کے ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکی۔




