مسرت جبیں کی افسران سٹاف سے الوداعی ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سے ٹرانسفر ہونے والی کمشنر مسرت جبیں نے کمشنر آفس کے افسران و سٹاف سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔آرپی او سہیل اختر سکھیرا بھی موجود تھے۔ کمشنر نے افسران و سٹاف ممبران کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں کمشنر آفس کے افسران نے ٹیم ورک کے طور پر فرائض انجام دیئے اورموثر کوآرڈینیشن کی بدولت مطلوبہ اہداف کی تکمیل میں مدد ملی۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں مختصر تعیناتی یادگار رہی جس کے دوران ڈویژن کی تعمیر وترقی سمیت عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے۔انہوں نے ریجنل پولیس آفیسر کی بھرپور معاونت اور تمام طبقات کا بھی شکریہ اداکیا۔کمشنر آفس کے افسران نے ٹرانسفر ہونے والی کمشنر کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔آرپی او نے ٹرانسفر ہونے والی کمشنر کی انتظامی صلاحیتوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ و ریجنل پولیس نے مل کر امن و امان کے قیام کے لئے موثر اقدامات کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں