چاول پر رعایتی سکیم میں توسیع

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے چاول برآمدکنندگان کی رعایتی اسکیم میں 3ماہ کی توسیع کر دی۔وزارتتجارت کی جانب سے ڈیوٹی ڈرابیک کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق چاول برآمدکنندگان کے لئے نان باسمتی پر ڈیوٹی ڈرابیک 5فیصد کر دیا گیا ہے۔باسمتی چاول پر 9 فیصدرعایتی ڈیوٹی ڈرابیک ہو گا۔یکم جولائی کو حکومت نے چاول کی برآمدات کے فروغ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے باسمتی چاول پر 9 فیصد ڈیوٹی اینڈ ٹیکس ریمیڑن فار ایکسپورٹس (ڈی ایل ٹی ایل) برقرار رکھنے اور نان باسمتی چاول پر یہ مراعت 3فیصد سے بڑھا کر 5فیصد کرنے کی منظوری دی تھی۔یہ فیصلہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (آر ای اے پی) کی جانب سے چیئرمین فیصل ملک جھنگیر نے شرکت کی اور چاول کی برآمدی صنعت کا موقف پیش کیا۔اجلاس میں ایسوسی ایشن نے دونوں 90روزہ برآمدی ادوار کے لیے ڈی ایل ٹی ایل اسکیم جاری رکھنے اور نان باسمتی چاول پر مراعات کو باسمتی کے برابر 9 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا۔ایسوسی ایشن کے سابق صدر رفیق سلیمان کے مطابق حکومت نے صنعت کے تحفظات کا مثبت جواب دیتے ہوئے باسمتی چاول پر 9فیصد ڈی ایل ٹی ایل برقرار رکھا، جبکہ نان باسمتی چاول پر مراعات 3 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دی، جس سے پاکستانی چاول کی عالمی منڈی میں مسابقت بہتر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں