جڑانوالہ میں ساس بہو کو تشدد کانشانہ بنانے والے 2ملزمان گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ ایس پی ٹائون اختر وینس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ستیانہ غلام عباس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ساس بہو کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے 2ملزمان امانت علی اور شاہد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے، تفصیلا ت کے مطابق ایس پی ٹائون اختر وینس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ستیانہ غلام عباس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھر میںداخل ہو کر ساس بہو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ہونیوالے ملزمان امانت علی اور شاہد اقبال نے ساس بہو کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ تھانہ ستیانہ میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عورتوں اور بچوں پر تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا پولیس تھانہ ستیانہ نے گرفتار ہونیوالے ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں