ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا سول ویٹرنری ہسپتال تاندلیانوالہ کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتا ل تاندلیانوالہ،آرٹیفیشل انسیمینیشن (AI)سنٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس تاندلیانوالہ کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے او پی ڈی سروسز، الٹرا سائونڈ سہولت، اے آئی سنٹر، سیمن و گیس سٹور، میڈ یسن سٹور، کولڈ چین ویکسین سٹور، صفائی ستھرائی، سٹاف کی حاضری، ریکارڈ کی درستگی اور تشخیصی و علاج کی سہولیات کا معائنہ کیا۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ فیز III کے لئے قائم کئے گئے PLC ہیلپ ڈیسک کا بھی جائزہ لیا اور مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی رہنمائی اور سہولت کاری کا معائنہ کیا۔انہوں نے پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے گزشتہ مراحل کی ریکوری پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اہل مویشی پال حضرات کو فیز III کے تحت زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے جبکہ گزشتہ مراحل کی ریکوری اہداف کے مطابق بروقت مکمل کرنے کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے متعلقہ افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ ویٹرنری سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، ادویات اور ویکسین کی مناسب دیکھ بھال، ریکارڈ کی درست تکمیل، SPMS-9211 پورٹل پر بروقت ڈیٹا اپ لوڈنگ اور محکمانہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ جاری لائیو سٹاک ترقیاتی پروگراموں کے اہداف کامیابی سے حاصل کئے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں