فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ اور چھریوں کے وار کر کے چار افرادکو لہولہان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ رحمت ٹائون کے قریب مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان فرحان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا، ملت ٹائون کے علاقہ118ج ب معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان عمر اور بلال نے فائرنگ کر کے عظیم کو زخمی کر دیا،باوا چک کے رہائشی عبدالغفار کا کہنا ہے کہ عداوت کی بناء پر ملزمان اس کے بیٹے عاقب کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے، مرید والا کے علاقہ119گ ب میں پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح ملزمان آصف وغیرہ نے گولیاں اور چھریوں کے وار کر کے زاہد کو گھائل کردیا،ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،مضروبان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا




