ماموں کے گھر ڈکیتی کرنیوالا بھانجا پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او ترکھانی مزمل عباس نے ماموں کے گھر ڈکیتی کی واردات کرنیوالے بھانجا کو گرفتار کر لیا۔ ترکھانی کے علاقہ 42 گ ب کے رہائشی الیاس نے بتایا کہ 7 سال قبل 29جنوری 2019ء کو اہل خانہ کے ہمراہ سو رہا تھا کہ چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ 95ہزار کی رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے اور گن پوائنٹ پر بھائی رزاق کو بلوایا، شور سن کر تیسرا بھائی اشفاق کمرہ سے باہر آیا تو تشدد کا نشانہ بنایا۔ کھینچاتانی کے دوران ملزم کے چہرے سے نقاب اتر گیا تو اس کا حقیقی بھانجا جابر عرف جابو نکلا اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے اشفاق کو بری طرح زخمی کر دیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او ترکھانی نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ڈاکو بھانجے جابر کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں