پاکستانی اور چینی کمپنیوں میں کروڑوں ڈالر مالیت کے معاہدے

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان فارماسیوٹیکل سے متعلقہ شعبوں میں 44 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کے 9 معاہدے ہوئے ہیں، ان میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری، بائیو ٹیکنالوجی، ادویات کی تیاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور ہیپاٹائٹس سے بچا سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔یہ معاہدے پاکستان اور چین کی فارما سیوٹیکلز کمپنیوں کی بزنس ٹو بزنس کانفرنس اسلام آباد میں ہوئے جس میں وزیراعظم سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلی سرکاری حکام کے علاوہ پاکستان میں چین کے سفیر اور ملکی و چینی فارما سیوٹیکلز کمپنیوں کے نمائندے بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں