کرنٹ لگنے سے محنت کش چل بسا ،مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،2زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق’ دو دوست زخمی جبکہ فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے محنت کش لقمہ اجل بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ میراں والا بنگلہ کا رہائشی محمد ریحان اپنے دوستوں عاطف اور سبحان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا جب وہ کمال پور روڈ پر لاڈی شادی ہال کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو ریحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا جبکہ دو مضروبان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔ جبکہ سمندری روڈ پر ورکشاپ بھٹہ سٹاپ کے قریب فیکٹری میں 24 سالہ محمد یوسف ولد محمد اکرم کام کر رہا تھا کہ وہ بوائلر کے قریب سے گزرتے ہوئے بجلی کی تاروں کو ہاتھ لگنے سے بری طرح کرنٹ لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ جس پر ریسکیو1122 نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں