فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بھوآنہ بازار میرا دوسرا گھر ہے’ میرا اوڑھنا بچھونا’ میری تاجر سیاست بھوآنہ بازار بازار سے جڑی ہوئی ہے’ میں نے کبھی منافقت نہیں کی’ جس کے ساتھ ہوں وہاں نظر آتا ہوں اور جس کی مخالفت کرتا ہوں پوری طاقت سے کرتا ہوں’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے سرپرست اعلیٰ ملک محمد افضل نے بھوآنہ بازار کے الیکشن میں صدر کے امیدوار شیخ بلال الٰہی اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار شیخ رضوان پپو کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں کیا’ اس موقع پر گھنٹہ گھر کے معروف تاجر رہنما عبدالوحید ببر اور طارق چوہان بھی موجود تھے’ ملک محمد افضل نے کہا کہ کچھ دن قبل میرے چیئرمین محمد امین بٹ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میں اور ملک محمد افضل بھوآنہ بازار میں کسی گروپ کی حمایت نہیں کریں گے اور ہم نیوٹرل رہ کر پرامن الیکشن کروائیں گے’ مگر میں نے اپنے چیئرمین محمد امین بٹ سے درخواست کی کہ میری تمام تر تاجر سیاست کا دارومدار بھوآنہ بازار سے ہے اور میں نیوٹرل نہیں رہ سکتا آپ مجھے بھوآنہ بازار میں تاجر سیاست کرنے کی اجازت دے دیں’ میں اپنے چیئرمین محمد امین بٹ کا مشکور ہوں جنہوں نے میری مجبوری کو سمجھتے ہوئے مجھے بھوآنہ بازار میں کھل کر سیاست کرنے کی اجازت دے دی ہے’ ملک محمد افضل نے کہا کہ میں نے پہلے بھی شیخ بلال الٰہی اور شیخ رضوان پپو کی حمایت کی تھی آئندہ بھی میں ان کی ہی حمایت کروں گا اور انہیں کیلئے ووٹ سپورٹ مانگوں گا’ آج شیخ بلال الٰہی اور شیخ رضوان پپو میری دائیں بائیں کھڑے ہیں اور میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ میری ٹیم آپ کو الیکشن میں بھرپور سپورٹ کرے گی اور کوشش کریں گے آپ کو بھوآنہ بازار کے الیکشن میں کامیاب کروائیں’ باقی ہار اور جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے’ انشاء اللہ بھوآنہ بازار میں پرامن الیکشن ہوں گے اور ہمارا گروپ تاریخی کامیابی حاصل کرے گا۔




