اسلام آباد (بیوروچیف) بجلی1 روپے 20 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، سنٹرل پاور پرچزایجنسی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ جس میں ما ہ جون کیلئے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں یونٹ ایک روپے 20پیسے ااضافہ کرنے کی استدعا کی گئی ، نیپرا اس سلسلہ میں 29جولائی کو درخواست کی سماعت کرے کا اور سٹیک ہولڈر کو سن کر فیصلہ دے گا۔




