فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست ا علی و صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہدرزاق سکا ،جنرل سیکرٹر ی شیخ سعیداحمد ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد ،چیئرمین مرزا اشرف مغل، صدرینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز سینئر رہنمائوں نے کہاہے کہ قوم پہلے ہی اپنے خون پسینے کی کمائی سے حکومت کوانگنت ٹیکس ادا کررہی ہےIMF کی ہدایت پر اسے مزید نچوڑنے کی بجائے اپنے ان بیانات کی پاسداری کی جائے جو وہ بطوراپوزیشن لیڈر دیتے رہے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائدین میاںمحمد نواز شریف اوروزیراعظم محمدشہباز شریف با لخصو ص ا رمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے اپیل کی کہ خدا راقوم کو IMF کی غلامی سے نجات دلائی جائے انہوں نے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر گہری تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی و بیروز گاری نے عوام سے سکون اور تاجروں سے کاروبار چھین لیاہے۔




