عید میلاد النبیۖ عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکز ی میلا د کمیٹی فیصل آباد کے صدرحاجی میاں منیر احمد نورانی اور دیگر عہدیدارو ں نے کہا ہے کہ اس سال بھی عید میلاد النبی ۖ بھرپور جوش ، جذبے اور عقید ت و احترام سے منائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی عاشقان رسولۖ بھرپور طریقے سے عید میلاد النبی ۖمنائیںگے۔ انہوں نے حلقہ جاتی میلاد کمیٹیوں کے ذمہ داران سے کہا کہ وہ عید میلاد کی تیاریو ں کے لئے کام کا آغاز کردیں۔ انہوںنے ذمہ داروں سے کہا کہ پہلے سالوں سے بڑھ کر اہتمام کریں ۔ انہوں نے تاجر تنظیموں کے رہنمائوں سے کہا کہ مارکیٹوں ، بازاروں اور تجارتی مراکز میں عید میلاد کے حوالے سے بھرپور انتظامات کریں۔ محافل میلاد کا خصوصی اہتمام کریں۔ جھنڈے ، بینرز اور صدقہ و خیرات کریں۔ اس ماہ مبارک میں درود پاک کی کثرت کریں۔ نوافل پڑھیں اور اللہ پاک کا شکر بجا لائیں کہ ہمیں حضور نبی کریم ۖ کا امتی بننے کا اعزاز عطا کیا۔انہوںنے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محرم کے موقع پر بہتر انتظامات کرنے پر تمام ذمہ دارافسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم عید میلاد کے موقع پر بھی ایسے انتظامات کی توقع رکھتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد عید میلاد کو پہلے سے بڑھ کر منائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں