لاہور(بیورو چیف)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کاہنہ بلوکی میں گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ بچوں کی والدہ بھی ہسپتال میں دم توڑ گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ضروری شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ، ہلوکی چوکی ویلنشیا ء ٹائون میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ بچوں کی والدہ بھی دوران علاج جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی۔خاتون کی شناخت 47 سالہ علینہ کے نام سے ہوئی جبکہ جاں بحق بچوں میں 16 سالہ ریحان، 11 سالہ عریشہ اور 9 سالہ ارسلان شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںاور شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوئوں پرتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد چاروں افراد کی میتیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔




