مکوآنہ (نامہ نگار) جامع مسجد بلال اہلحد یث و مدرسہ سیدنا بلال حبشی مکو آنہ جڑانوالہ روڈ میں حافظ طاہرین مشتاق احمد کے تکمیل حفظ القرآن اور منعقدہ ترجمہ القرآن کورس کی تکمیل کے مبارک مو قع پر تبلیغی و اصلاحی ایمان افروز درس قرآن 19جولائی بروز اتوار بعد از نماز مغرب ہو گا جس میں حضرت مولانا حافظ محمد شریف ‘مولانا قاری محمد بلال معاذ ‘حضرت مولانا قاری ابو طلحہ حیدر ‘و دیگر علما کرام خطاب فرمائیں گے جبکہ چوہدری محمد اکرم خصوصی شرکت کرینگے ۔




