لاہور (شوبز نیوز) تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں کی اداکارہ ثانیہ سعید نے کہاہے کہ لاکھوں فالوورز اچھے اداکار کا متبادل نہیں ہو سکتے، پروڈکشن کی وجہ سے مقروض ہوگئی ہوں، قرضہ اترے گا تو پروڈکشن کا کام پھر سے شروع کروں گی۔ سینئر اداکارہ نے کہاکہ میرے نانا جیل میں ہوتے تو نانی گھر کا نظام چلاتی تھیں، میری والدہ کو بھی نانی نے پڑھایا، فلمیں بننا شروع ہوگئیں، لیکن لگائیں گے کہاں؟ ملک میں سنیما گھر تو موجود ہی نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج بھی کرائے کے گھر میں رہتی ہوں، شہزاد رائے بہت اچھا سماجی کام کر رہے ہیں۔ ثانیہ سعید نے کہاکہ پاکستان میں آزاد فلم سازی کو زیادہ سپورٹ دینے کی ضرورت ہے اور ایسے بیانیے سامنے لانے چاہئیں جو معاشرے کی حقیقی عکاسی کریں۔




