ڈاکوؤں چوروں نے”ات مچا دی”43وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں نے ”ات” مچا دی، آج پھر مزید 43وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افرادنے بھلا پھسلا کر درجن بھر مرد وخواتین کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ جیل روڈ کے نثار احمد کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان، خریداری کیلئے بازار جانے والی ولید کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، مدینہ ٹائون کے علاقہ خیابان نمبر3کے بھائی خان کی بیٹی (ع) کو ملزمان اویس، سرگودھا روڈ کے علاقہ رحمت آباد کے وقاص کی ہمشیرہ (ص) کو ملزمان مبین وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ 191ر۔ب کے امجد علی کی اہلیہ 6بچوں کی ماں (ص) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم، 225ر۔ب کے عبدالماجد کی بھانجی (الف) کو نامعلوم ملزمان، سمن آباد کے علاقہ ریلوے ہائوسنگ کالونی کے عامر کی بیٹی (ز) کو نامعلوم ملزمان، ٹھیکریوالا کے علاقہ 79ج ب کے پیر بخش کی بیٹی (ش)، جڑانوالہ کے علاقہ 61گ ب یاسر کی اہلیہ (ص) کو ملزمان منصور وغیرہ، بچیانہ کے علاقہ 624گ ب کے ارشد کی اہلیہ (ف) کو ملزمان عنصر وغیرہ نے اغواء کر لیا، مدینہ ٹائون کے علاقہ طارق پورہ کی منزہ بی بی نے بتایا کہ اس کا خاوند صغیر، جڑانوالہ کے علاقہ 106گ ب کی نجمہ بی بی کا شوہر کاشف گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ بدر کالونی کے رمضان سے 35ہزار وفون چھین لیے، پنوں چوک کے نوید کی ورکشاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، 217ر۔ب کے احمد کے گھر سے قیمتی سامان چوری، عبداللہ گارڈن کے آصف یٰسین کے دفتر سے 10لاکھ کی رقم چوری، کشمیر چوک کے رقیب عاصم ذیشان سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 22گ ب کے علی رضا کے گھر سے بکرے چور لے گئے، خیابان گارڈن کے شیراز شیخ سے 15لاکھ وفون، میثاق المال کے قریب عاشق سے 25ہزار وفون چھین لیا، ملت ٹائون اے بلاک کے شہزاد کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی وقیمتی سامان چور لے اڑے، سمانہ پل کے قریب بابر علی سے 25ہزار وفون، 237ر۔ب کے احسان الحق کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری، 226ر۔ب کے مظہر سے 16ہزار، 225ر۔ب کے فلک شیر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، قیمتی سامان چور لے اڑے، 86گ ب کے عمر دراز سے 50ہزار وفون، 264ر۔ب کے ڈاکٹر وقاص کے کلینک سے قیمتی سامان چوری، خالد آباد کے ندیم کے گھر سے سامان چوری، مظفرکالونی کی عائشہ سے پرس چھین لیا، علوی پارک جڑانوالہ کے جاوید کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، 404گ ب کے مزمل منان شاہ کی ڈھاری سے سولر سسٹم چوری، 429گ ب کے فہیم حسن سے نقدی وفون، 547گ ب کے بگھو خان کے رقبہ سے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری، 497گ ب کے قریب نعیم سے موٹر سائیکل و فون چھین لیا، 550ر۔ب کے محمد حسین کے کریانہ سٹور سے سامان چوری،550گ ب کے ندیم کے گھر کا سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں میاں ٹرسٹ ہسپتال سے شجاعت علی، سیشن کورٹ سے امان علی، لاہوری چوک سے بشارت مسیح، تاج کالونی کے محمد علی، افغان آباد کے وقاص اسلم، سمال اسٹیٹ سے او رنگزیب، ملت ٹائون کے اشرف، بٹالہ کالونی کے کاشف علی،79ج ب کے نوید اسلم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں ناکام، بڑھتی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں